ویب ڈیسک: لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاویدکا کہنا ہے کہ لاہور کی طاقت اس کی باؤلنگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اچھی بات ہے پی ایس ایل ہورہا ہے، ,لوگوں کو پی ایس ایل دیکھنے کا موقع ملے گا۔
عاقب جاویدنے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سب سے بیسٹ اسٹیڈیم ہے،ملتان کے لوگ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آئیں گے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ملتان سلطان کو سپورٹ زیادہ ملتی یے یا لاہور قلندر کو، البتہ ٹیموں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
لاہور قلندر کے کوچ نے کہا کہ 2020 میں ہماری ٹیم مکمل ہوگئی تھی، پرانے کھلاڑیوں کو فلاسفی پڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لاہور کی طاقت اس کی باؤلنگ ہے, اس بار ہم نئے باؤلر اور کیپر بھی لائے ہیں۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ پچ ابھی ریڈی نہیں ہوئی ہے، دو دن بعد پچ کی حالت مختلف ہوگی۔