ویب ڈیسک : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر ٹریفک پولیس پنجاب اور آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے مابین معاہدہ طے ہو گیا ۔
تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک فاران بیگ،ڈی آئی جی کاشف مشتاق کانجو،سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ، آئی جی پنجاب کے حکم پر مرزا فاران بیگ نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا 24/7کرنے کی ہدایات جاری کر دی ۔
بڑے شہروں میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت کو بھی 24/7 کردیا گیا ہے،معاہدے کے تحت ٹرانسپورٹرز اور ڈی پی اوز،وسی ٹی او صاحبان کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔معاہدہ میں طہ ہوا کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں مفاد عامہ اور مسافروں کی سہولیات کے حوالے سے بس سٹاپ قائم کیے جائیں، پبلک ٹرانسپورٹ جس میں مسافر سوار ہوں انہیں حادثہ، کسی بڑی وائیلیشن کے علاوہ تھانوں میں بند نہ کیا جائے۔
معاہدہے میں مزید کہا گیا کہ پرائیویٹ افراد کا عمل دخل ختم، شاہراہوں اور بس اڈوں میں سرکاری ملازمین کے علاوہ کسی کو بھی سسٹم میں مداخلت کی اجازت نہیں ہو گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک فاران بیگ کا کہنا تھا کہ بھتہ مافیا اور اڈا مافیا کا کلچر مستقل بنیادوں پر ختم کیا جائیگا۔