جنوبی افریقا کے مقبول ترین گلوکار حملے میں ہلاک

جنوبی افریقا کے مقبول ترین گلوکار حملے میں ہلاک
کیپشن: AKA
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کے مقبول ترین ریپرز میں سرفہرست کیرنن فوربس ایک نائٹ کلب میں داخل ہونے سے قبل ہونے والے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق AKA کے نام سے شہرت رکھنے والے جنوبی افریقا کے مقبول ترین ریپر 35 سالہ کیرنن فوربس ڈربن کے ساحل پر بنے نائٹ کلب میں سالگرہ کی تقریب میں پرفارمنس کے لیے پہنچے تھے۔کیرنن فوربس اپنے دوست کے ہمراہ کار پارک کرکے نائٹ کلب میں داخل ہی ہونے والے تھے کہ پیدل حملہ آور نے ان پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں فوربس اور ان کے دوست موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ 

فائرنگ کے بعد حملہ آور پیدل ہی فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ تاحال قتل کے محرکات کا بھی تعین نہیں ہوسکا ہے۔

کیرنن فوربس کے والدین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں اپنے بیٹے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے لیے کیرنن فوربس ایک بیٹا، بھائی، پوتا، بھتیجا، کزن اور دوست تھا اور سب سے اہم وہ اپنی پیاری بیٹی کائرو کا باپ تھا۔

فوربس نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز ریپ گروپ Entity سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔ انھوں نے امریکا میں بلیک انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن (BET) ایوارڈ اور MTV یورپ میوزک ایوارڈ کے لیے متعدد نامزدگیاں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں قتل کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔جنوبی افریقا میں بندوق کے تشدد کو کم کرنے کے لیے کام کرنے والے ادارے چیریٹی گن فری نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں روزانہ 30 افراد فائرنگ کے واقعات میں قتل ہوتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر