ویب ڈیسک : فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے)نے پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کرلیں ، شوکت ترین کیخلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے شوکت ترین کی پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرا خزانہ کے ساتھ لیک آڈیوکے معاملے پرتحقیقات مکمل کرلیں ، ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ،ایف آئی اے کاکہناہے کہ شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی ،شوکت ترین قومی مفادات اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔