ویب ڈیسک : ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ۔
ہفتے کے آخری روز ایک تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونا بڑھ کر 1 لاکھ 98 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 96 روپے کا ہوگیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2160 روپے پر برقرار رہی.
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں سونا اور مقامی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوا۔ایک ہفتے میں فی تولہ سونا6100 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے سے 1 لاکھ 98 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔ایک ہفتےمیں 10 گرام سونے کی قیمت میں 5230 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔