ویب ڈیسک :بجلی صارفین کے لیے مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
بجلی کمپنیوں نے نیپرا اتھارٹی میں دائر درخواست میں رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 17 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگ لی۔لیسکو نے صارفین سے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ، گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ، فیسکونے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے، نیپکو نے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو نے ایک ارب 32 کروڑ 20 لاکھ وصول کرنے کی استدعا کی ہے۔نیپرا اتھارٹی 22 فروری کو بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گی۔