ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور

 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مری کی عدالت نےکار سرکار میں مداخلت کےکیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری  منظور کرلی۔

مری کی عدالت میں شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں درج مقدمےکے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نےکی، شیخ رشید کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی ضمانت 50 ہزار  روپےکے مچلکوں کےعوض منظورکرلی۔

خیال رہےکہ شیخ رشیدکے خلاف گرفتاری کے دوران پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنےکے الزام میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

9 فروری کو مری کی عدالت نے شیخ رشید مری پولیس کی شیخ رشید کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔