24 نیوز: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے تحریک انصاف حکومت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں موومنٹ کے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اتحاد کی تمام جماعتوں نے تحریک عدما اعتماد پر اتفاق کیا۔تاہم 23 مارچ کے لانگ مارچ کا فیصلہ برقراررہے گا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور اس سلسلے میں اب حکومت کی حلیف جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے اور اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہگئی ے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے لے کر صوبوں تک جہاں ہو سکا عدم اعتماد تکی تحریک لائیں گے تاہم سندھ میں ایسی کوئی تحریک نہیں لائی جائے گی کیونکہ اپوزیشن کا ہدف صرف ایک ہے۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کون آگے بڑھے گا اور ظالم حکومت سے نجات دلائے گا غربت پر عوام احتجاج کررہے ہیں. ان کا کہنا تھا بھرپور کوشش کریں گے عوام کی خواہشات کو سامنے رکھیں گے۔