(ویب ڈیسک)سرمیں کیل والی خاتون کا پولیس کو دیا گیا تحریری بیان موصول،متاثرہ خاتون بس گلہ کا کہنا ہے کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی، مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے۔ حال ہی میں متاثرہ خاتون کا والد بھی فوت ہوا تھا۔
جعلی پیر کا خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ ایک اور رخ اختیار کرگیا۔پولیس کو خاتون مریضہ کا تحریری بیان موصول ہوگیا۔ بیان میں خاتون کا کہناتھا کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی، مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے، کمرے کے سامنے گری تومیرے سر میں کیل داخل ہوئی اور زخمی ہوگئی ، کسی شخص نے میرے سر میں کیل نہیں ٹھونکی ، کسی کےخلاف کوئی دعوی نہیں ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کرایا گیا، میڈیکل چیک اپ کے مطابق خاتون ڈپریشن کی مریضہ ہے، حال ہی میں متاثرہ خاتون کا والد بھی فوت ہوا ہے، خاتون کو ڈاکٹر نے دو ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا ہے، متاثرہ خاتون کا سال 2017 سے علاج چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کی بہتری کے دعوے کا بھی پول کھل گیا۔خیبر پختونخوا پولیس تاحال متاثرہ خاتون کو نہ ڈھونڈ سکی۔خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضوں کا ڈیٹا نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔
پشاور کےلیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریض فرضی ناموں سے بھی علاج حاصل کرتے ہیں۔پولیس سی سی ٹی وی اور دیگر انفارمیشن سے بھی تاحال پتہ نہ لگا سکی۔ پولیس کا کہناتھا کہ ی سی ٹی وی فوٹیجز سے رکشہ ڈرائیور کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔