چین کے سرمائی اولمپکس میں 18 سالہ ایتھلیٹ کے چرچےکیوں؟

چین کے سرمائی اولمپکس میں 18 سالہ ایتھلیٹ کے چرچےکیوں؟
سورس: CNN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین میں جاری سرمائی  اولمپکس ایک ایسی ایتھلیٹ بھی حصہ لے رہی ہیں جو کسی ٹاپ ماڈل سے کم نہیں۔ ایلین گو سونے ےکے تمغے جیتنے کے ساتھ ساتھ چینی میڈیا میں فیشن شوٹس میں بھی مصروف ہیں۔ 

سی این این کے مطابق 18 سالہ ایلین سکینگ نے سونے کا تمغہ جیت کر پوری دنیا کو متوجہ کرلیا اور ان کا اتنا چرچا ہوا کہ چینی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ 'ویبو ' کریشن کرگئی۔ ایلین نے اپنے آپ کو بہترین ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ایشیاء اور مغرب میں اپنے فیشن ماڈل کے فن بھرپور طریقے سے منوا لیا ہے۔ 

انہوں نے دنیا کی نامور ایجنسی آئی ایم جی ماڈلز کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے جو وکٹوریاز سیکریٹ جیسے بڑے برانڈز کے کام کررہی ہے۔ کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والی ایلین اس مرتبہ اولمپکس میں شرکت کے ساتھ وہ  20 سے زائد کمرشلز میں کام  کرنے کے لیے پہنچی ہیں۔ 

ایلین جنہیں 'سنو پرنسز' کا نام دیا گیا ہے کی ڈیمانڈ چین میں اس لیے بھی زیادہ ہے کہ ان کی ماں کا تعلق چین سے ہے۔  چینی زبان میں مہارت کی وجہ سے انہیں ٹی وی اشتہارات، بل بورڈز ، دودھ اور کافی اور موبائل فون کی کمپنیوں کے اشتہارات میں بھی خاصی جگہ ملی ہے۔   چینی شکل شبہات کی وجہ چینی نوجوانوں میں ایلین خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔ ایلین کو چینی زبان میں چھپنے والے 'ووگ' میگزین کے سرورق پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔