ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنٹان ڈے پر اپنا واٹس ایپ لوگو تبدیل کریں،آسان طریقہ جانیے

ویلنٹان ڈے پر اپنا واٹس ایپ لوگو تبدیل کریں،آسان طریقہ جانیے
کیپشن: Valentine WhatsApp Logo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ویلنٹائن ڈے منائیں سب سے ہٹ کر، اپنوں کے ساتھ اپنوں کے لئے، رومینٹک وٹس ایپ ہارٹ سائن لوگو متعارف کرادیا گیا۔
دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانیوالی ایپ ''وٹس ایپ'' کا  سبز لوگو روز مرہ زندگی کا معمول بن چکا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اب آپ اس ''ویلنٹائن ڈے '' کو انتہائی  رومینٹک طریقے سے منا سکتے ہیں اس وٹس ایپ پر سرخ رنگ کے دل کا لوگو تبدیل کرکے ۔آپ درج ذیل طریقے پر عمل کرکے اپنا وٹس ایپ کا خصوصی لوگو حاصل کرسکتے ہیں یہ آسان ہے ۔
سب سے  پہلے''گوگل پلے'' کھولیں
اس کے بعد ایک خصوصی ایپ '' نووا لانچر (nova launcher)'' ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اپنے موبائل فون پر انسٹال کرلیں
'' نووا لانچر (nova launcher)'' ایپ کو کھولیں اور اپنا مطلوبہ دل کے ڈیزائن والا لوگو منتخب کریں
جب یہ ہوجائے تو وٹس ایپ کے آئیکون کے نشان کو دو سیکنڈز تک دبا کررکھیں ۔
آپ کے موبائل فون کی اسکرین پر ایک ونڈو کھلے گی جس کی مدد سے آپ نام اور لوگو تبدیل کرسکیں گے
اب وٹس ایپ کے آئیکون پر کلک کریں پھر '' نووا لانچر (nova launcher)'' پر کلک کریں اور دل کے نشان والا آئیکون منتخب کریں
اس کے بعد اسے ڈیفالٹ کے طور پر سیٹ کرکے '' ڈن '' کا بٹن دبادیں ۔
اور اب انجوائے کریں اور ویلنٹائن ڈے منائیں سب سے ہٹ کر۔۔ اپنوں کے ساتھ اپنوں کے لئے ۔ صرف یہی نہیں  بلکہ ویلنٹائن ڈے گذر جانے کے بعد آپ اسے ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے اور اس کے لئے پھر مدد چاہئیے ہوگی '' نووا لانچر (nova launcher)''کی۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر