آتشزدگی کا خطرہ، کمپنیز نے لاکھوں ہنڈائی ٹکسن اور کیا اسپورٹیج واپس منگوالیں

KIA and HYUNDAI vehicle fire issue
کیپشن: KIA and HYUNDAI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کی بڑی کار سازکمپنیوں ''ہنڈائی'' اور '' کیا'' نے آتشزدگی کے خطرے کے پیش نظر اپنی 4 لاکھ 85 ہزار گاڑیاں امریکی مارکیٹ سے واپس منگوا لی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ناقص اینٹی لاک بریک سسٹم کے باعث ان گاڑیوں کے انجن میں آگ لگنے کے خطرہ موجود ہے۔ ''ہنڈائی کمپنی کی  ساڑھے تین لاکھ واپس منگوائی جانیوالی گاڑیوں میں سانتافی ماڈل 2016 اور 2018،سانتافی اسپورٹ ماڈل 2017 اور 2018 ، اسی طرح سانتا فی ایکس ایل 2019 ماڈل اور ہنڈائی ٹکسن ایس یووی کے ماڈل 2014 اور2015 شامل ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-02-11/news-1644563501-2459.jpg
اسی طرح '' کیا'' کمپنی کی ایک لاکھ 27 ہزار واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں '' کیا'' کے 900 ماڈل 2016 2018 اور ''کیا'' اسپورٹیج ایس یووی ماڈل 2014، 2016 شامل ہیں۔'' کیا'' کمپنی کی گاڑیوں میں ہائڈرالک الیکٹرانک کنٹرول یونٹ کی خرابی کے باعث شارٹ سرکٹ سے آگ لگ سکتی ہے۔ یعنی دونوں کمپنیوں کی گاڑیوں کے انجن میں آتشزدگی کا خطرہ یکساں ہے حتی کہ ان گاڑیوں کو پارکنگ میں کھڑے کھڑے بھی آگ لگ سکتی ہے۔

API Response:

گاڑیوں کی واپسی تک مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں عمارتوں سے پرے اور کھلی جگہوں پر کھڑی کریں۔ گاڑیوں کی واپسی کے لئے ''کیا''  نےحتمی تاریخ 31 مارچ 2022 اور'' ہنڈائی '' نے 5 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ کیا اورہنڈائی دونوں کمپنیاں اپنی گاڑیوں میں ہائڈرالک الیکٹرانک کنٹرول یونٹ ، اینٹی لاک بریک سسٹم تبدیل کرکے دیں گی۔