ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس کا ایک اور اہم بیان آگیا

مراد راس کا ایک اور اہم بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اگر تعلیمی سال تاخیر سے شروع ہوا تو اگلے سال بھی نصاب میں کمی کی جائے گی، امتحانات کے حوالے سے حتمی ڈیٹ شیٹ بھی آخری مراحل میں ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام سائنس، ریاضی اور انجینئرنگ مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ مقابلوں میں اٹھارہ ہزار پروجیکٹ پیش کیے گئے تھے۔

سرکاری سکولوں کے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، بس انہیں سمت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اگلی دفعہ بچوں کو کیش انعامات دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تعلیمی سال تاخیر سے شروع ہوا تو نصاب میں کمی کی جائے گی۔ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ تیار کی جارہی تاہم امتحانات کا آغاز مئی سے ہوگا۔

مراد راس کا کہنا تھاکہ اساتذہ کی نئی بھرتی کے حوالے سے جلد اعلان کرینگے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اساتذہ کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ، اے سی آرز، ترقیوں، سنیارٹی اور سروس بک کو آن لائن کیا جارہا ہے جو رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔