باغوں کے شہر لاہور کو کنکریٹ کا جنگل بنانے کی تیاریاں

باغوں کے شہر لاہور کو کنکریٹ کا جنگل بنانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (فاران یامین ، راؤدلشاد) باغوں کے شہر کو کنکریٹ کا جنگل بنانے کی تیاریاں، والٹن ائیر پورٹ پر کمرشل پراجیکٹ کیلئے نرسریوں کا صفایا کر دیا گیا، پولیس نفری، ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کا عملہ سائٹ پرموجود رہا، متاثرین نے دعویٰ کیاکہ رواں سال جون تک کا معاہدہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر  کا کہنا ہے کہ '' کیس کورٹ میں تھا، سول ایوی ایشن کو فتح ہو ئی، سول ایوی ایشن کی درخواست پر جگہ خالی کروائی گئی۔

 ذرائع کے مطابق سات نرسریوں کی جگہ پر پنجاب حکومت ایک بڑے ڈویلپر کے ساتھ مل کر بزنس ڈسٹرکٹ بنانا چاہتی ہے، قانونی طور پر لیز پر دی گئی 20 ایکڑ زمین انتظامیہ نے واگزار کروالی، نرسری مالکان کو کروڑوں کا نقصان جبکہ سینکڑوں ملازمین بیروزگار ہوگئے، گلبرگ مین بلیوارڈ میں واقع 20 ایکڑ اراضی پر قائم نرسریز کیخلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، میاں اسحاق نرسری کی جگہ کا سول ایوی ایشن کے ساتھ کئی سال قبل معاہدہ ختم ہو گیا تھا۔ 

ضلعی انتظامیہ نے آپریشن مکمل کر کے قبضے کہ جگہ واگزار کروا لی جبکہ نرسری میں موجود گملوں اور پودوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا، ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کلمہ چوک کا دورہ کیا, کلمہ چوک میں واگزار کروائی جانے والی جگہ کا جائزہ لیا, اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو بریفنگ دی۔

 ڈی سی نے کہاکہ سول ایوی ایشن کی 25 ایکڑ پرائم لوکیشن پر واقعہ اراضی باہمی رضامندی سے واگزار کرائی گئی، رائیونڈ یا فیروز پور روڈ پر انہیں جگہ دی جارہی ہے۔ 

علاوہ ازیں نرسریوں کی نگرانی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریگولیشن افسروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں، ڈپٹی ریگولیشن راوی زون سدرہ ظفر خان کو نشاط نرسری، ڈی ایم او ریگولیشن داتا گنج بخش طاہرعلی کوچودھری بشیراحمد نرسری کی ذمہ داری دی گئی، ایم او ریگولیشن احسان سرور زیدی کو اسحاق نرسری کی نگرانی پرتعینات کیا گیا ہے، شاہد اقبال اور طاہر علی کو سراج دین نرسری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ڈی ایم او ریگولیشن نور الصباح کو گلبرگ نرسری کی نگرانی پر لگایا گیا ہے، اے ایم او ریگولیشن لیاقت ملک کو لاہور نرسری کی نگرانی پر مامور کیا گیا ہے جبکہ ادریس ملک حق نرسری کی نگرانی کریں گے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer