ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام ریلوے ملازمین کیلئے فیس ماسک اور دستانے پہنا لازمی قرار

تمام ریلوے ملازمین کیلئے فیس ماسک اور دستانے پہنا لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ریلوے حکام نے کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ریلوے ملازمین کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی جنرل مینجر ریلوے کی جانب سے ریلوے کی تمام ڈویژنوں، ورکشاپس، آئی جی ریلوے پولیس اور پرنسپل افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ ڈی جی ایم ریلوے کی جانب سے جاری مراسلے میں درج ایڈوائزری کے مطابق وائرس کی روک تھام کے لیے فیس ماسک اور دستانے پہنا لازمی قرار دے دیا گیا، ہدایات کے مطابق ریلوے ہسپتالوں اور ہیلتھ یونٹ میں ماسک اور دستانوں کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ وائرس کی روک تھام کے لیے فیس ماسک کا استعمال کیا جائے۔ پی ایم ہاؤس کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer