(حافظ شہباز علی) ازلان شاہ کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ شروع ہوگیا ، لاہور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے میں کیمپ میں 30 ممکنہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جیند کا کہنا تھا کہ 12 کھلاڑی لیگ ، چار کھلاڑی نجی مصروفیت اور دو کھلاڑی انجری مسائل کے باعث نہیں آئے کیمپ کے ابتدا میں فٹنس ٹیسٹ کے علاوہ پریکٹس میچز بھی کھیلیں جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں کیمپ بیس فروری تک جاری رہے گاجبکہ یکم مارچ سے جوہر ہاکی اسٹیڈیم میں ٹریننگ ہو گی۔ ازلان شاہ کپ سے قبل کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیئے لگایا جانے والا کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا۔ pic.twitter.com/y9lbHewwb9
— Pakistan Hockey (PHF) (@PHFOfficial) February 11, 2020
واضح رہے ازلان شاہ کپ گیارہ سے اٹھارہ اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلا جائے گا۔