(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائی سکول فیصل آباد کے ٹیچر محمد خرم شہزاد کو ریاضی کا پرچہ لیک کرنے میں ملوث پائے جانے پر معطل کردیا، پرچہ لیک آوٹ کرنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نےخرم شہزاد کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔
آٹھویں کے امتحانات میں پرچے آؤٹ ہونے کا معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے غفلت برتنے والے ٹیچر خرم شہزادکو معطل کر دیا ہے۔اس حوالے سے سکول ایجوکیشن نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کو مراسلہ کے زریعے آگاہ بھی کردیا ہے۔ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول فیصل آباد سینٹر کے استاد محمد خرم شہزاد پرچہ لیک کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔ پرچہ سینٹر پر آنے کے بعد خرم شہزاد نے ریاضی کا پرچہ آوٹ کیا۔ پنجاب ایگزامیشن کمیشن نے خرم شہزاد کے جرم کا انکشاف ہونے کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن کو مذکورہ ٹیچر کو معطل کرنے کے بعد اسکے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی سفارش کردی ہے۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے آنے والے سال میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کےامتحانی نظام میں اصلاحات متعارف کروا دیں،اس سے قبل پنجاب ایگزمینیشن کمیشن پانچویں اورآٹھویں جماعت کا امتحان منعقد کراتا تھا،سابقہ امتحانی نظام جوکہ بلوم ٹیکسانومی پر مبنی تھا،اسکی بجائے " سائنس اور ریاضی کے جدید رجحانات " کےجائزہ سکیم کےمطابق نظام متعارف کرایا جائےگا۔