محکمہ لیبر کے افسران کی شامت آگئی

محکمہ لیبر کے افسران کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) بہت ہو گئی کام چوری، اب کام کرنا پڑے گا، فیلڈ افسران کو وٹس ایپ پر لائیو لوکیشن شیئر کرنا ہوگی۔

محکمہ لیبر کے فیلڈ افسران کی مانیٹرنگ اور حاضری کیلئے ٹیکنالوجی کا سہارا  لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فیلڈ افسران کو وٹس ایپ پر روزانہ لائیو لوکیشن شیئر کرنا پڑیں گی۔

لیبر ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈز آفیسرز روزانہ 8 گھنٹہ کی لوکیشن گروپ کے راستے سینیئر افسران کو شیئر کرینگے۔ لائیو لوکیشن کے راستے جعلی فیلڈ وزٹ اور جھوٹی کارروائیوں کے پول بھی کھولے جائیں گے۔

لوکیشن شیئر کرنے کے حوالہ سے تمام افسران کو موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال یقینی بنائے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق کم ازکم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کیلئے محکمہ لیبر نے کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ ڈائریکٹر لیبرساؤتھ  ضیغم عباس مظہر نے ساؤتھ زون کے چھوٹے بڑے 573 یونٹس جبکہ ڈائریکٹر لیبر نارتھ ارشد محمود تارڑ نے نارتھ زون کے 409 یونٹس کےچالان کیے۔

چیکنگ کے دوران 17 ہزار500 کی کم از کم اجرت پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ریسٹورنٹ نے کم ازکم اجرت کے قوانین کے مطابق انسپکشن بک سمیت دیگر ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا تھا۔ متعدد ریسٹورنٹ نے اپنے ملازمین کی لیبر رجسٹریشن بھی نہیں کروائی جس پر چالان کیے گئے۔