ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی درجہ بندی میں قومی کرکٹرز کی پوزیشن میں بہتری

عالمی درجہ بندی میں قومی کرکٹرز کی پوزیشن میں بہتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ  تو بہتر نہ ہوسکی ،کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری ضرور آگئی۔

پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگ اور 44 رنز سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی تاہم اس کے بعد اب آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی ٹیم کی ریکنگ میں تو کوئی بہتری نہیں آ سکی لیکن پلیئرز کے میدان میں خوشخبری آ ئی ہے ۔

 آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں پاکستان اس وقت ساتویں پوزیشن پر موجود ہے تاہم بہترین 10 بلے بازوں میں بابراعظم دو درجے ترقی کے بعد اب پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ بلے بازوں میں اس وقت ویرات کوہلی پہلے ، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے ، آسٹریلیا کے مارنس تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر پر براجمان ہیں ۔ ان کے علاوہ پاکستان کے بلے باز اسد شفیق بھی 18 ویں نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، کپتان اظہر علی 27 ویں اور شان مسعود 32 ویں پوزیشن پر ہیں ۔

بہترین 10 گیند بازوں میں اس وقت کوئی پاکستانی باولر موجود نہیں لیکن وہ وقت دور نہیں جب اس پر بھی پاکستان کا راج ہو گا تاہم اس وقت باولرز میں محمد عباس ترقی کے بعد 14 ویں پوزیشن پرا ٓ گئے ہیں ، یاسر شاہ 23 ویں ، شاہین شاہ آفریدی 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔بہترین باولرز کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے ” پیٹ کمیونز “ موجود ہیں جبکہ دوسری پوزیشن نیوزی لینڈ کے نیل ویگنار نے سنبھال رکھی ہے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer