(علی ساہی) لاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں کی سیکیورٹی خطرے میں، جیلوں میں لگائےجانے والے کیمروں، سکینرز، واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹکٹرزمیت دیگر کی تنصیب کا کام رک گیا. حکومت نےدوارب چالیس کروڑ کی سکیم کے لیےتاحال صرف پنتالیس کروڑ جاری کیے، پچاسی کروڑ سے زائد کے فنڈز بارہا مانگنے کے باوجودادائیگی نہ ہونے پرمتعلقہ کمپنی نےکام روک دیا۔
لاہورسمیت پنجاب بھر جیلوں کی سیکورٹی کے اقدامات التوا کا شکار، سابق حکومت کی جانب سے تمام جیلوں میں نصب مشینیں، واک تھرو گیٹس اور کیمرے خراب ہونےکی وجہ سے ستائیس سوکیمروں سمیت دیگرسیکیورٹی گیجٹس نصب کرنےکا منصوبہ شروع کیا گیا لیکن موجودہ حکومت کی جانب سے فنڈزکا اجرا نہ ہونے سےجیلوں کی سکیورٹی کااللہ ہی حافظ ہے۔
جیلوں کی سکیورٹی کیلئے2ارب40کروڑروپےکی رقم مختص کی گئی تھی، جس کے لیےگزشتہ مالی سال میں صرف45کروڑروپےکی رقم جاری ہوئی اور بارہ جیلوں میں کام شروع کیا گیا لیکن رواں سال آئی جی جیل کی باربارحکومت سے85کروڑروپےکےفنڈز جاری کرنےکی استدعابھی کام نہ آئی، بروقت فنڈزنہ ملنےسےکمپنی نےجیلوں میں سکیورٹی آلات لگانےکاکام روک دیاہے۔
آئی جی جیل نےدوبارہ پنجاب حکومت سے85کروڑسےزائدکی رقم مانگ لی تاکہ جیلوں میں کیمروں اور دیگرسیکیورٹی اشیاکی تنصیب کا کام شروع کیا جاسکے۔