ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی مشہور شاہراہ پر حادثہ

شہر کی مشہور شاہراہ پر حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ٹیپو) حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جس کی وجہ سے بہیت سے گھرانوں کے چراع ہمیشہ کے لئے بجھ جاتے ہیں، قرطبہ چوک خوفناک حادثہ پیش آیا،  تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور ٹرک پر قابونہ رکھ سکا۔

آئے دن ناگہانی حادثاتی موت نے ہر گھر کا سکون تباہ و برباد کر دیا ہے، لوگ گھروں سے نکلتے ہیں مگر غلط ڈرائیونگ اور دیگر کار بے مقصد اور ادھورے قوانین کی نظر ہو جاتے ہیں،انسانی موت بہت ہی سستی اور بے معنی سی چیز بن کر رہ گئی ہے، لوگ مر جاتے ہیں،مگر کوئی پُرسانِ حال نہیں ہوتا،بس اتنا کہہ دیا جاتا ہے کہ اس کی زندگی ہی اتنی تھی، قوانین کو درست کرنے کی بجائے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بجائے تقدیر کو ذمہ دار قرار دے دیا جاتا ہے۔

 شہر کی مشہور شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثہ میں پیش آیا، حادثے کے فوری بعد ٹریفک پولیس کی گاڑی اور  ریسکیو ٹیم پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں،حادثے میں 2 ٹرک میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، سڑک کو عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا، بعدازاں ٹریفک کے لئے سڑک کو کھول دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو ریسکیو اہلکاروں نےہسپتال منتقل کردیا، تصادم میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، زخمیوں کی جان خطرے سے باہر ہے،حادثے میں دونوں ٹرکوں کو نقصان پہنچا،ٹریفک پولیس نے لفٹر کے ذریعے حادثے کے شکار ٹرکوں کو ہٹا دیا۔

حادثات ہونے کی ایک وجہ سڑکوں پر ٹریفک کا زیادہ ہونا،اور لوگوں کا کم سے کم وقت میں اپنی منزل پر پہنچنا،چونکہ ٹریفک کے زیادہ ہونے سے راستے مسدود ہو جاتے ہیں،اور لوگ کسی نہ کسی طرح راستے بنانے کی کوشش کرتے ہیں،جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

گاڑیوں کو جلد سے جلد نکالنے کی کوشش کرنا بھی حادثات کا باعث بن جاتا ہے،اس دھکم پیل اور رش میں بسا اوقات پیدل چلنے والے بھی کچلے جاتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer