ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بعض اداکارؤں نے تھیٹر کو سرکس بنا دیا: مہک نور

بعض اداکارؤں نے تھیٹر کو سرکس بنا دیا: مہک نور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ(زین مدنی)اداکارہ مہک نو رنے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں شائقین کامیڈی اور ڈانس دیکھنے کے لئے آتے ہیں ‘اسٹیج پر نئی آنےوالی اداکارﺅں کا راستہ روکنے نہیں ان کا حوصلہ بڑھانے کی ضرورت ہے مگر بد قسمتی سے بعض اداکارﺅں نے تھیٹر کو سرکس بنا دیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں مہک نور نے کہا کہ اسٹیج کو سر کس سمجھ کر پرفارم کر نےوالی اداکارﺅں کو چاہیے کہ وہ تماشوں اور ڈانسر لڑکوں پر محنت کرنے کی بجائے اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں کیونکہ پبلک میں ریٹنگ ایسے کاموں کی بجائے اچھی پرفارمنس سے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نہیں کہ اسٹیج پر نئی آنےوالی اداکارﺅں میں بھی آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے اور انکو سپورٹ کر نا چاہیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer