(زین مدنی )پاکستان فلم انڈسٹری کے پاپولر اداکارفہد مصطفی نے کہا ہے کہ فلموں میں مہوش حیات کے ساتھ جوڑی کی کامیابی کے بعد ہر فلم پروڈیوسر ہمیں ایک ساتھ کاسٹ کرنا چاہتا ہے۔
میڈیا سے بات چیت میں فہد مصطفی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہورہی ہے اور اس تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے ہر فرد کو اپنے حصے کا کام تندہی اور دیانت داری سے انجام دینا ہوگا تاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور جلد واپس آجائے۔
انہوں نے کہا کہ فلم نامعلوم افراد ، ایکٹر ان لا اور لوڈویڈنگ میں مہوش حیات کے ساتھ میری کامیابی جوڑی نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں اور اب ہر فلم پروڈیوسر ہمیں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا خواہشمند نظر آرہا ہے۔