(رضوان نقوی) اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی کارروائی، اینٹی کرپشن نے ٹاؤن آفس چونیاں کے ہیڈ کلرک حیدر علی اور قمردین کوجعلسازی سے بزرگ خاتون کا مکان ہتھیانے کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن نے ہیڈ کلرک حیدر علی اور قمر دین کے خلاف صدیقاں بی بی نامی خاتون کا مکان ہتھیانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے جوڈیشل ایکشن منظور کررکھا تھا- سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آغا محمود احمد نے ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔