ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) محکمہ صحت پنجاب نے غریب اور مستحق افراد میں ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیرصحت کہتی ہیں سابقہ حکومت نے صرف کارڈ دئیے جن میں پیسے نہ تھے۔

ڈی جی پی آر میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں غریب اور مستحق افراد کوہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سکیم کا باقاعدہ آغاز راجن پور سے کیا جائے گا، مارچ کے آخر تک آٹھ لاکھ کا کارڈز اجرا کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس کارڈ میں سات لاکھ بیس ہزار کی لمٹ موجود ہے، 72 لاکھ کارڈز کا اجرا کریں گے، پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ لوگ مستفید ہوں گے۔

صوبائی وزیر صحت نے ہیلتھ کارڈ کو ماضی کا منصوبہ کہنے والوں کی بات کو بھی مسترد کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ   ن لیگ کا منصوبہ سیاسی بنیادوں پر دیا گیا، اس منصوبے میں کچھ نہ تھا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کو شوقیہ قرار دیا، کہا کہ ینگ ڈاکٹر کو خواہ مخواہ معاملات خراب کرنے کا شوق ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer