ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالاباغ ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

کالاباغ ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) کالاباغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست اے کے ڈوگرایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے سے ملک میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ڈیم نہ بننے سے بجلی کی کمی سےملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے، لوڈ شیڈنگ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے، ہماری زمینیں بنجر اور دریا بے قابو ہو کر سیلاب لا نے کا باعث بن رہے ہیں۔

بجلی کی مطلوبہ پیداوار نہ ہونے سے صنعتیں تباہ اور لاکھوں مزدور بے روز گار ہو کر رہ گئے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے عدالت عالیہ میں دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت نہیں کی جا سکی۔ انہوں نے متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد کے پیش نظر اس کیس کی جلد سماعت کر کے کالا باغ ڈیم فوری طور پر تعمیر کرنے کےاحکامات جاری کئے جائیں

Shazia Bashir

Content Writer