طلباءکامستقبل خطرے میں پڑ گیا

طلباءکامستقبل خطرے میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہر کے مشہور ایم اے او کالج  کی جانب سےداخلہ نہ بھیجنے پر طلباءنےکالج انتظامیہ کے خلاف شدیداحتجاج کیاگیا، طلباء نے کہاکہ جرمانہ ادا کرنے کے باوجود داخلہ نہیں بھیجا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کےمشہور گورئمنٹ ایم اے او  کالج میں طلباءنےکالج انتظامیہ کے خلاف شدد احتجاج کیا، مظاہرین کا کہناتھاکہ جرمانہ ادا کرنے کے باوجود ہمارا داخلہ نہیں بھیجا جارہا، فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر طلباء سراپا احتجاج ہیں، اس سلسلے میں طلباء اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ کثیر تعداد میں طلباء ہیں جن کے کالج نے نام خارج کئے اور ان کو جرمانے ادا کرنے کاکہاگیا،جرمانہ ادا کرنے کے باوجود ابھی تک داخلے نہیں بھیجے گئے، دو دن رہ گئے ہیں داخلے کی تاریخ کو اس کے بعد داخلے بند ہوجائیں گے،طلباء کاکہناتھاکہ ہمیں کالج انتظامیہ کی جانب سے ڈبل جرمانے کی دھمکی دی جارہی ہے، کلرک بھی بدتمیزی کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں کالج انتظامیہ نے طلباء نے اشٹام پیپر پر دستخط بھی لئے مگر اس کے باوجو  داخلےبھیجنے کے لئے راضی نہیں، طلباء کامزید کہناتھاکہ ہمارے مطالبات کو مانا جائےاور ہمارا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer