( وقار گھمن ) شاہدرہ کا رہائشی 37 سالہ عمران سلطان بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے حکومتی امداد کا منتظر، عمران نے بچوں کے ہمراہ حکومت سے علاج کی اپیل کر دی۔
عمران سلطان نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 9 سال سے بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے، ڈاکٹروں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ہے جو ان کی بساط سے باہر ہے۔
عمران کا کہنا تھا کہ وہ رکشہ چلا کر بمشکل بچوں کا پیٹ پال رہا ہے، انہوں نے حکومت سےعلاج کے لیے تعاون کرنے کی درخواست کی۔