عیشہ خان:اغوا کے بعد پولیس کانسٹیبل قتل، کاہنہ میں نالے سے پولیس کانسٹیبل کی تشددزدہ لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
کاہنہ میں پولیس کانسٹیبل عدنان کی تشدد زدہ لاش نالے سے برآمد ہوئی۔برکی تھانہ میں کانسٹیبل عدنان کے اغوا کا مقدمہ نو فروری کو درج کروایا گیا تھا، اسکے بعد عدنان کی تشدد زدہ لاش کاہنہ میں سوئے اصل نالے سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد موت کی حتمی وجوہات سامنے آئیں گی۔