شارخ ندیم:ڈپٹی مئیر راو شہاب الدین کی جانب سے بلیاں والا ڈھلوکی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا گیا ، اس موقع پر انہوں نے کھلی کچہری بھی لگائی۔افتتاح کے بعد راو شہاب الدین نے علاقے میں کھلی کچہری بھی لگائی اور لوگوں کے مسائل سنے۔
افتتاح کے موقع پر راو لیاقت علی ، ڈاکٹر امین ، ڈاکٹر ارشاد حقانی ، راو غلام مہراور رحیم خان سمیت مختلف یونین کونسل کے چیئرمین اور دیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے، افتتاح کے بعد راو شہاب الدین نے علاقے میں کھلی کچہری بھی لگائی اور لوگوں کے مسائل سنے۔
ڈپٹی مئیر نے کہاکہ علاقے میں جو بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ،وہ عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن تک تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے۔