دو گروپوں کے جھگڑے کے بعد  فائرنگ، تین افراد قتل ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: دو گروہوں کے جھگڑے کے بعد  فائرنگ سے تین افراد قتل ہو گئے۔

مچھر کالونی عمر بن خطاب مسجد کے پاس دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ سے سراج عرف سراجی نامی شخص اور اسکے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملنے کے بعد  ASP کیماڑی ڈویژن اور ایس ایچ او ڈاکس نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔

مقتولوں کے ورثا کی نشاندہی پر فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک رائفل اور ایک عدد پستول برآمد کرلیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نثار پٹھان اور متوفی سراج عرف سراجی کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا۔واقعہ میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مقتولین کا پوسٹمارٹم

کراچی میں ماڑی پور کے علاقہ مچھر کالونی میں میں فائرنگ سے تین افراد کے قتل کے بعد پولیس نے مقتولوں کا پوسٹمارٹم مکمل ہو گیا۔ عباسی شہید ہسپتال کے میڈیکولیگل آفیسر کے مطابق تینوں مقتولین کو سر مین گولیاں لگیں۔ ایک مقتول کو دو گولیاں سینے پر بھی لگیں۔

فائرنگ میں ملوث ملزموں کی اسلحہ کے ساتھ ویڈیو کلپس

ماڑی پورمچھرکالونی میں فائرنگ سےتین افرادکے قتل کےواقعہ کی ویڈیو  بھی سامنے آ گئی ہے۔ 

اس ویڈیو فوٹیج میں جدیداسلحےسےلیس ملزموں کودیکھاجاسکتاہے۔ دوگروہوں کے افراد میں باہمی تلخ کلامی ہوتی رہی، اس ویڈیو فوٹیج میں دومبینہ ملزموں کواسلحہ تھامےدیکھاجاسکتاہے۔ یہ مسلح ملزم علاقےمیں موجودرہے لیکن پولیس کوعلم نہیں ہوا، بعد ازاں انہوں نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا۔

فائرنگ سےتین افرادکی ہلاکت کےبعد پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیو میں اسلحہ تھامے دکھائی دینے والےدونوں ملزموں کوگرفتارکر لیا ہے۔ اس واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔