رشوت لے کر ڈانس پارٹیوں کی سرپرستی کرنے والے چار پولیس اہلکار برطرف

Karachi Police personal dismissed, City42, Dance Parties in Karachi
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری: کراچی کے ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے میں ملوث 4 اہلکاروں کونوکری سے برخاست کردیا۔
 اے ایس آئی عبدر روف، سابقہ ہیڈ محرر تھانہ درخشاں منصور, ہیڈ کانسٹیبل زبیر احمد اور پولیس کانسٹیبل کاشف کو نوکری سے برخاست کیا گیا

،ایڈشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ  5 اہلکاروں کوسزائیں بھی دی گئی ہیں جن میں پولیس کانسٹبل صاقب، مدثر، گل عباس،  عادل حسین اور ہیڈ کانسٹیبل نعیم شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے انکوائری میں سابقہ ایس ایچ او علی رضا لغاری، سب انسپکٹر سلمان تھیبو، حبیب خان، پولیس کانسٹیبل عاقب جاوید کے نام جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے کے ضمن میں سامنے آنے پر محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کردیا۔ یہ پولیس افسران و اہلکار لاکھوں روپوں کی رشوت کے عوض ڈانس پارٹیوں کے انعقاد  کی پشت پناہی کرتے تھے۔