عثمان خان: الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور بلوچستان کا باہمی تبادلہ کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے منگل کے روز جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا تبادلہ بلوچستان کردیا گیا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ کا تبادلہ سندھ صوبائی الیکشنر کی پوسٹ پر کر دیا گیا ہے۔
یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور س مسئلہ پر ایم کیو ایم کی گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپنے تحفظات برقرار رہنے کی شکایت کی تھی اور کہا تھا کہ ہم سندھ کے الیکشن کمشنر کا بھی تبادلہ چاہتے ہیں۔