کراچی نے قومی ٹی ٹونٹی چیمپئین شپ میں ایبٹ آباد کو پچھاڑ دیا

Karachi, Abbottabad, National T20 Cricket Championship, City42, National Stadium Karachi, Shahnawaz Dhani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کی ٹیم قومی ٹی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی چیمپیئن بن گئی۔فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد  ایبٹ آباد کو  9 رنز سے شکست ہو گئی۔ 
کرچی کے شاہ نواز دھانی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔کراچی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اووروں میں 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے تھے۔

 خرم نے 53، نعمیر نے 36 اور دانش نے 22 رنز بنائے۔ ایبٹ آباد کے شہاب نے 28 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، عادل نے 23 رنز نے کر دو اور فیاض نے بھی 34 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کراچی کو صرف 159 رنز پر روک دینے کے بعد ایبٹ آباد نے اچھا آغاز کیا لیکن ان کے بیٹر ابتدا مین بہتر رن ریٹ نہ دے سکے، ایبٹ آباد کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 20 اووروں میں 146 رنز بنا پائی۔ ایبٹ آباد کی جانب سے سب سے زیادہ سکور اعتزاز نے کہا انہوں نے 23 گیندوں پر 46 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ فیاض نے 9 ار احمد نے 19 رنز بنائے، کراچی کے شاہنواز دھانی نے 4 اووروں مین 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دانش اور انور نے دو دو بیٹرز کو آؤٹ کیا۔