عمران خان جیب کترا ہے: خواجہ آصف

عمران خان جیب کترا ہے: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 6 ارب کے زیورات توشہ خانہ سے ڈیڑھ کروڑمیں لئے۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نےکہا کہ عمران خان خود پر لگنے والے سارے الزام اپنے مرشد پر دھر دیں گے، وہ کہیں گے کہ میں نے تو کچھ نہیں کیا ، میرا مرشد ہی سب کچھ بیچنے گیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان محسن کُش ہے، اس کی اقتدار اور دولت کی ہوس کی کوئی حد نہیں ہے، عمران خان صبح و شام اپنے محسنوں پر لعن طعن کرتا ہے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ ان کے محسن ہیں لیکن وہ ان کو بھی گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو 4 سال سمجھانے کی کوشش کی لیکن دولت کی ہوس اور اقتدار سے محبت اسے سیدھے راستے پر نہ لاسکی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان ایک تجربہ تھا، اس تجربے کو کامیاب کرنے کی بڑی تگ و دو کی گئی لیکن اب حالات اس کی گواہی بن گئے ہیں کہ یہ تجربہ غلط تھا۔ مرشد زلفی بخاری کے ذریعے گھڑیاں بیچ رہا تھا، انہوں نے اسے کاروبار بنایا ہوا تھا کہ عمران خان کے استعمال کی نہیں اس لئے انہیں بیچ دو۔

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے بیرن ملک سے ملنے والے کئی تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر ہی نہیں کئے، 6 ارب کے زیورات ڈیڑھ کروڑ میں خریدے ہیں، ہم پر ڈکیتوں کو مسلط کیا گیا، ہماری نوجوان نسل کو بھٹکا دیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان جیب کترا ہے، اس نے بنی گالہ کا گھر پہلی بیوی نے دیا، ہیلی کاپٹر پنجاب حکومت کا استعمال کرتا ہے، جہاز خیبر پختونخوا حکومت استعمال ہوتا ہے۔ روٹی کہیں اور سے کھائی۔ عمران خان ہر روز بے عزت ہوتے ہیں، کوئی اور ہوتا تو ڈوب کر مر جاتا۔

رہنما (ن) نے کہا کہ عمران خان سے کچھ بعید نہیں، مرشد بھی یہ بات نوٹ کرلے کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جنرل باجوہ کو توسیع دے کر غلطی کی، روس کا دورہ کرکے غلطی کی، مستقبل میں وہ کہیں گے کہ ساری بے ایمانی مرشد نے کی، میں نے شادی کرکے بھی غلطی کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے لوگ گرفتار ہوتے ہیں تو وہ 2 دن میں وہیل چیئر پر آکر رونے لگتے ہیں، 2 ،2 دن جیل میں رہنے والے چپ بیٹھے ہیں، ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔ ہم جھنگ میں قید تھے اور عمران خان ڈیرہ غازی خان میں 4 دن قید تھے اور وہآں روتے رہتے ، ان کے گھر پولیس آئی تو ننگے پیر 8 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔