ویب ڈیسک: شادی میں ہم نے اکثر بن بلائے مہمانوں کا سنا اور دیکھا ہے لیکن ایک شادی میں بن بلائے بھاری بھرکم مہمان کی انٹری نے تقریب میں ہل چل مچا دی۔
سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بیل کو شادی کی تقریب میں اچانک انٹری مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔چند سیکنڈز کی اس ویڈیو میں بیل کو شادی کے پنڈال میں ادھر ادھر دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں کچھ لوگوں کو بیل کو پنڈال سے باہر نکالنے کے لیے کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن بڑے بڑے سینگوں والے بیل کے آگے سب ناکام نظر آتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیل نے شادی کے پنڈال میں مہمانوں کی تواضع کے لیے سجائے گئے کھانے کے میز پر بھی دھاوا بولا، بعدازاں منتظمین کی جانب سے کافی کوشش کے بعد بیل کو پنڈال سے نکال باہر کیا گیا۔