اسلام آباد(سٹی42) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز 4 سال بعدوطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز اتوار کو براستہ سعودی عرب وطن واپس پہنچ گئے، سلمان شہباز سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 سے صبح 1 بج کر 20 منٹ پراسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے،اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچتے ہی سلیمان شہباز ائیرپورٹ پر کھڑے نجی طیارے میں سوار ہوکر لاہور روانہ پہنچ گئے،شہباز شریف نے گھر کے دروازے پر سلمان شہباز اور ان کے بچوں کا استقبال کیا، شہباز شریف نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کا ہار پہنایا، سلمان شہباز نے اھترام میں والد کے قدموں کو ہاتھ لگایا۔
سلمان شہباز کی 4 سال بعد وطن واپسی، وزیر اعظم شہباز شریف نے استقبال کیا pic.twitter.com/kij45Art7W
— City42 (@city42) December 11, 2022
واضح رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد سلمان شہباز وطن واپس پہنچے، سلمان شہباز متعلقہ عدالت میں پیش ہوں گے، سلمان شہباز 2018 سے لندن میں اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھے،عام انتخابات سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان کیخلاف متعدد مقدمات درج کیے،ٹرائل کورٹ نے سلمان شہباز کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔