( فہد بھٹی)لاہور کے علاقہ ہیر میں نوجوان نہر میں ڈوب گیا ،نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا،کاشف نہر میں بھینسوں کو نکالنے کے لیے اترا تھا۔تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ ہیر کے علاقے میں نوجوان نہر میں ڈوب گیا،نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کاشف نہر میں بھینسوں کو نکالنے کے لیے اترا تھا ۔مکینوں کی اپنی مدد آپ کے تحت نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ڈوبنے والے نوجوان کاشف کی تلاش کے لیے ریسکیو کو اطلاع کر دی گئی ۔