ویب ڈیسک : چیئر مین نیب کے تقرر کے حوالے سے ایوان صدر متحرک ہوگیا۔یوان صدر نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے نئے چیئر مین نیب کے نام مانگ لئے۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر نے چیئر مین نیب کے تقرر کے حوالے سے لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا۔ایوان صدر نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے نئے چیئر مین نیب کے نام مانگ لئے ہیں۔ایوان صدر کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ حکومت اور اپوزیشن نئے چیئرمین نیب کیلئے نام تجویز کرے۔چیئر مین نیب کیلئے نئے نام آنے کے بعد حکومت اور اپوزیشن اتفاق رائے سے چیئر مین نیب کا انتخاب کریں گے۔
واضح رہے کہ چیئر مین نیب 11 اکتوبر کو اپنی چار سالہ مدت ملازمت مکمل کرچکے ہیں جس کے بعد موجودہ چیئرمین نیب کو صدارتی آرڈیننس کے تحت نئے چیئرمین کی تعیناتی تک کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔