ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میگا ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی کمی ،ایل ڈی اے کا بڑامطالبہ

LDA Demand Funds for Mega Projects
کیپشن: LDA Demand Funds for Mega Projects
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : شہر کےجاری ترقیاتی میگا منصوبوں میں فنڈز کی کمی ،ایل ڈی اے نےمنصوبوں کو رواں مالی سال میں بروقت مکمل کرنے کیلئےحکومت پنجاب سے 7 ارب 96 کروڑ 20 لاکھ کے خطیر فنڈز مانگ لیے ۔
 ایل ڈی اے نے6میگا پراجیکٹ کو رواں مالی سال میں مکمل کرنے کے لئے فوری فنڈز طلب کیے ہیں ۔ حکومت پنجاب نے6میگا پراجیکٹس کے لئے 15 ارب 40 کروڑ رواں مالی سال میں میں مختص کررکھے ہیں ۔ شیرانوالہ منصوبے کے لئے چار ارب نوے کروڑ میں سے صرف ایک ارب جاری کیا جاسکا ہے ۔ ایل ڈی اے نے شیرانوالہ منصوبے کے لئے ایک ارب نوے کروڑ مانگ لئے ہیں ۔ گلاب دیوی انڈر پاس کے لئے ایک ارب 71کروڑ میں سے صرف50کروڑ جاری ہوسکے ۔ ایل ڈی اے نے گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کے لئے73 کروڑ 65 لاکھ مانگ لئے ہیں ۔

شاہکام فلائی اوور منصوبے کے4 ارب23کروڑ میں سےایک ارب جاری ہوسکا ہے ۔ شاہکام کے لئے ایک ارب23 کروڑ کے فنڈز مانگے گئے ہیں ۔ حال ہی میں منظور شدہ سگیاں منصوبے کیلئے2ارب80 کروڑ کی مکمل فنڈنگ مانگی گئی ہے ۔ بابو صابو کے اطراف روڈ ری ہیبلی ٹیشن منصوبے کے 22 کروڑ70 لاکھ مانگے گئے ہیں ۔ سمن آباد موڑ انڈر پاس مجوزہ منصوبے کے لئے13 ارب 64 کروڑ کی فنڈنگ میں سے ایک ارب مانگا گیا ہے ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے ٹو مظہر حسین خان نے فنڈز فراہمی کے لئے ہاؤسنگ کو مراسلہ ارسال کردیا۔