ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورآج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

لاہورآج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور فضائی آلودگی کی زد میں،سانس لینا محال،دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر براجمان،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس 202ریکارڈ کیا گیا۔

فضائی آلودگی میں کمی نہ آئی ،لاہورآج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر۔ایئرکوالٹی انڈیکس 202 ریکارڈ۔گوجرانوالہ،بہاولپور،فیصل آبادمیں بھی اسموگ کاراج ۔ مال روڈ 339، مرتب علی روڈ گلبرگ 296،کوٹ لکھپت 281,ماڈل ٹاؤن 236، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 229 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا  گیا گ۔شہری سانس،گلے اورآنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونےلگے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری  ماسک کااستعمال لازمی  کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا مطلع صاف،موسم سرد اور خشک  جبکہ ،آئندہ24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8  سینٹی  گریڈ رہنے کا امکان ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 23 سینٹی گریڈ  ریکارڈ ،شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رہنے کا امکان۔