ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمین کے تنازع پر نوجوان قتل

زمین کے تنازع پر نوجوان قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) شہر میں قبضہ مافیا کا خاتمہ نہ ہو سکا، ڈیفنس سی کے علاقے پنگالی گاؤں میں زمین کے تنازع پر ملزمان کی فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان قتل ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے تیرہ ملزمان کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی۔

ڈیفنس سی کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان زمین کے قبضہ کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔ ملزمان نے سعید احمد کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر دونوں گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پچیس سالہ ذیشان موقع پر جاں بحق اور عمیر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کوتشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق واقعہ کے دوران ڈیفنس سی اور برکی پولیس موقع پر موجود تھی۔ پولیس موقع پر حدود کا ہی تعین کرتی رہی، اگر ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی کی جاتی تو قیمتی جانیں محفوظ بنائی جا سکتی تھیں۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ موقع سے تیرہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، واردات کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔