ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کے بنیادی انسانی حقوق بارے خصوصی مہم

خواتین کے بنیادی انسانی حقوق بارے خصوصی مہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزارت  انسانی حقوق کی خواتین کے بنیادی انسانی حقوق پر 16 روزہ  خصوصی سرگرمیاں ، جنسی ہراسگی، ریپ،  نکاح ، ایف آئی آر کے اندراج  اور وراثت کے حقوق  پر وڈیوز کی  سوشل میڈیا پر وسیع نمائش کی گئی ۔مہم کو   تعلیمی اداروں ،قومی دھارے کے سمعی و بصری ذرائع ابلاغ تک وسعت    دی جا رہی ہے، ماہرین اظہار خیال  کریں گے.

تفصیلات کے مطابق وزارت انسانی حقوق پاکستان نے خواتین کے بنیادی حقوق  سے متعلق مہم شروع کر رکھی ہے۔  مختلف  موضوعات پر  مبنی مختصر مگر انتہائی  معلوماتی ویڈیوز   جن میں   جنسی ہراسگی، ریپ،  نکاح ، FIR درج کرانے اور خواتین کی وراثت جیسے اہم  امور  شامل ہیں اس مہم کا حصہ ہیں۔ یہ ویڈیوز خواتین کی حیثیت پر قائم قومی کمیشن ( نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن) ،  پاکستان میں یورپی یونین وفد  اور شرمین عبید چنائے فلمز کے اشتراک سے بنائی گئی ہیں۔

25 نومبر سے 10 دسمبر تک  مہم کے 16 روزہ سرگرمیوں کے خصوصی مرحلے کے دوران ان فلموں کی سوشل میڈیا پر براہ راست واچ پارٹیز کے ذریعے وسیع پیمانے پر  نمائش کی گئی۔  اب اس سلسلے کو پاکستان بھر میں  سکول، کالجوں  اور جامعات تک وسعت دی جائے گی۔   علاوہ ازیں  ان موضوعات سے متعلق عوامی شعور کی بیداری  اور نچلی سطح پر ان اہم  موضوعات کو زیر بحث لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔    غیر سرکاری اداروں ( این جی اوز ) ، سول سوسائٹی  کے نمایاں افراد ، تنظیموں ،  وکلا  اور قانونی ماہرین  کے ساتھ  سمعی و بصری ذرائع ابلاغ ( ریڈیو ،  ٹی وی) پر  پروگرامز کا انعقاد بھی  اس مہم کا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں انسانی حقوق   بالخصوص صنفی بنیاد پر تشدد کی خلاف ورزیوں اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی  کی موثر رپورٹنگ کیلئے  وزارت نے حال ہی میں  گوگل پلے سٹور پر دستیاب بنائی جانیوالی  اپنی 1099 ایپلیکیشن کے بارے میں بھی آگاہی پیدا کی ۔ یہ ایپ   اقوام متحدہ  کےادارے  یو این ویمن  کی مشاورت اور مدد سے تیار کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ  وزارت نے  ہیلپ لائن   کا  اجرا نومبر 2018 میں کیا تھا  جس کے بعد اب تک  اس پر450،000 سے زیادہ کالز موصول ہو چکی  ہیں  جن میں سے 49٪ خواتین کے حقوق سے متعلق تھیں۔  ایپ کے اجرا سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات  کی رپورٹنگ اور ان کا زالہ کرنے کا  ایک متبادل اور موثر طریقہ کار فراہم  کردیا گیا ہے ۔یہ ایپ   خواتین کو مدد مانگنے کا متبادل طریقہ کارفراہم کرتی ہے اگرچہ وہ کسی ایسی صورتحال میں ہوں جہاں وہ بول بھی نہ  سکتی ہوں۔

خواتین و حضرات یہ ایپ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

https://bit.ly/1099Helpline 

انسانی حقوق سے متعلق قوانین پر آگاہی کو فروغ دینا وزارت انسانی حقوق کی اہم ترین  ترجیحات میں سے  ایک ہے۔ وزارت خواتین کو ایسی قانون سازی سے متعلق آگاہی  دے رہی ہے جو ان کے حقوق سے براہ راست تعلق رکھتی ہے ۔ اس قانون سازی کا مقصد   خواتین  کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ وزارت کے اقدامات  انصاف حاصل کرنے شکایات اور ان کے ازالے کے طریقہ کار کے استعمال کو سیکھنے  اور خواتین کی  خود مختار ی اور  اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔ 
واضح رہے کہ وزارت انسانی حقوق کا   حقوق پاکستان پراجیکٹ   جسے یورپی یونین کی مالی اعانت حاصل ہے  کا بنیادی مقصد حکومت پاکستان کی انسانی حقوق کے فروغ کے لئے جاری کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔  یہ  پروگرام انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر ادارہ جاتی اور پالیسی ڈھانچے کو بھی  مستحکم بناتا  ہے.

Malik Sultan Awan

Content Writer