بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات، لاہور جلسے پر مشاورت

بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات، لاہور جلسے پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پی ڈی ایم کا جلسہ قریب آتے ہی لاہور کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔  

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری اور وفد کا استقبال کیا، بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز سے ملاقات کی، وفد  نے مریم نواز سے  ان کی دادی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی، ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی،  اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، قمرزمان کائرہ ،  مریم اورنگزیب، احسن اقبال، پرویزرشید اور محمد زبیربھی موجود تھے ۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہوا، دوسرا جلسہ کراچی، تیسرا کوئٹہ اور چوتھا جلسہ ملتان میں ہوا تھا ، تاہم اب پی ڈی ایم نے پانچواں جلسہ 13 دسمبر کو لاہو رمیں کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت نے لاہور جلسے کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے حکومت کی منصوبہ بندی کو کائونٹر کرنے کے لئے مختلف پلان ترتیب دئیے ہیں جس سے صرف قریبی لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے ۔  پی ڈی ایم نے جلسے کی کامیابی کے لئے ہر طرح کے اقدامات کیلئے تین طرح سے منصوبہ بندی کی ہے اور اسے پلان اے ، بی اور سی کا نام دیا گیا.

مسلم لیگ (ن) نےگریٹر اقبال میں پارک کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا، لاہور کے تمام ایم پی ایز 2،2، سو افراد کے ساتھ 13 دسمبر جلسے تک گریٹر اقبال پارک میں کیمپنگ کریں گے، دوسری جانب پنجاب پولیس نے جلسے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تشکیل دے دی ہے،  ذرائع کا کہنا ہےکہ گریٹر اقبال پارک کا کنٹرول (ن) لیگ کو نہیں دیا جائے گا، پولیس کسی کو گریٹر اقبال پارک  میں کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer