ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید سمیت 3 اہم وفاقی وزرا کے قلم دان تبدیل

 شیخ رشید سمیت 3 اہم وفاقی وزرا کے قلم دان تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی حکومت نے بریگیڈیئر ریٹائر سید اعجاز شاہ سے وزارت داخلہ کا قلمدان لے کر شیخ رشید کوسونپ دیا، وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بطوروفاقی وزیرکا حلف اٹھا لیا۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نارکوٹکس کنٹرول اور اعظم سواتی کو وزیرریلوے بنادیاگیا ہے، وزیراعظم نے شیخ رشید کو پی ڈی ایم تحریک سے نمٹنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کردیں گئیں،تین اہم وفاقی وزرا کے قلم دان تبدیل کردیےگئے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کووزارت داخلہ جبکہ وفاقی وزیر بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا قلم دان تبدیل کرکے انھیں نارکوٹکس کنٹرول کا قلم دان سونپ دیاگیا ہے۔سینیٹر اعظم سواتی کو وزارت ریلوے بنادیاگیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے قلم دان تبدیل کرنے کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور بریگیڈ ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے الگ الگ وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں،ملاقات میں اپوزیشن کے جلسے،استعفے اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہناہےکہ وزیراعظم نے شیخ رشید کو پی ڈی ایم تحریک سے نمٹنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ شیخ رشید کا کہناہےکہ انتہائی اہم ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گے۔

ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا ہے،ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ریونیو کا قلمدان واپس لینے اور بطور وفاقی وزیر کے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو آئین کے آرٹیکل 90 کے ون کے تحت 6 ماہ  کے لئے وزیربنادیاگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ حفیظ شیخ کو آ ئندہ مارچ ہونےوالے سینیٹ انتخاب میں سینیٹر منتخب کیا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer