(سٹی42)اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ سامنے آیا جہاں ایک طالب علم نے یونیورسٹی کے داخلہ کارڈکے ولدیت کے خانے میں بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور سنی لیون کا نام لکھ دیا، انتظامیہ نے اس کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق روز ایسے واقعات رونماں ہوتے جن کے اثرات ذہن میں نقش ہوکر رہ جاتے ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا،20 سالہ کندن کمار نامی طالب علم نے یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے داخلہ کارڈ لیا اور اس کو پر کرتے ولدیت کے خانوں میں مشہور بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ سنی لیون کا نام تحریر کردیا۔ اور اپنا پتہ بھی تبدیل کردیا،گریجوایشن کرنے والا طالب علم مظفرپور جو کہ بھارتی ریاست بہار میں واقع ہے وہاں پڑھتا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو وہ فوراً وائرل ہوگیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی حیرت ہوئی، نامی طالب علم
بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے یونیورسٹی کے ایڈمٹ کارڈ پر ولدیت کے خانے میں عمران ہاشمی اور سنی لیون لکھ ڈالا، جس پر عمران ہاشمی نے طالب علم کو دلچسپ جواب دے دیا۔
بالی ووڈ اداکار نے بھی زیرگردش خبر سامنے آنے پر ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے جواب دیا، عمران ہاشمی نے لکھا کہ میں قسم کھاتا ہوں، یہ میرا بچہ نہیں ہے‘۔
I swear he ain’t mine ????????♂️ https://t.co/ARpJfqZGLT
— Emraan Hashmi (@emraanhashmi) December 9, 2020
یونیورسٹی انتظامیہ نے طالب علم کی اس حرکت پر تحقیقات کا آغاز کردیا، تاکہ معلوم ہوسکے کہ ایسے کیوں کیاگیا۔