ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ٹائون میں بھائی کے ہاتھوں جوان بہن قتل

شاہدرہ ٹائون میں بھائی کے ہاتھوں جوان بہن قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام) شاہدرہ ٹائون میں بھائی نے جوان بہن کو قتل کردیا، ملزم نے بہن کے سر میں اینٹوں سے وار کیے، قتل کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا واقعہ شاہدرہ میں حویلی چشتی دوا خانہ کے پاس پیش آیا، 25 سالہ سلمان عرف لبہ نے اپنی سگی بہن 23 سالہ شبہانہ کے سر میں اینٹوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ کی شناخت شبہانہ کے نام سے ہوئی، جبکہ قاتل موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں، جبکہ ماں کا کہنا ہے کے وه گھر میں موجود نہیں تھی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔

واضح رہے کہ  سماج میں عدم برداشت کا رجحان برھتا جارہا ہے،ملک میں جرائم کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ عدم برداشت اور بیروزگاری ہے، حقیقی رشتوں کا خون سفید ہوچکا ہے جو کہ معاشرے کے لئے ایک بڑا لمحہ فکریہ ہے، لزرہ خیزواقعات میں کئی گھر اجڑ چکے ہیں۔معاشرے میں معمولی سی بات پر تلخ کلامی کا ہونا اور پھر بات کا مرنے مارنے تک پہنچ جانا عام ہوگیا۔

لاہور میں حالات اس قدر حساس ہوچکے ہیں کہ لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی اور عزیز واقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں،شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔

علاوہ ازیں لاہور پولیس نے شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے والے ایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کی۔سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ شاہراہیں، گلیاں اور محلےغیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔  پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer