پاکستان کسٹمز کا طلبہ کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کسٹمز کا طلبہ کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: پاکستان کسٹمز کا طلبہ کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، کسٹمز انٹرن شپ پروگرام کے تحت بی ایس اور ایم ایس کے 200طلبہ و طالبات کو انٹرن شپ کروائی جائے گی۔ 

کسٹمز انٹرن شپ پروگرام جون 2020 سے شروع کیا جائے گا- کسٹمز انٹرن شپ پروگرام کے تحت بی ایس اور ایم ایس کے 200طلبہ و طالبات کو انٹرن شپ کروائی جائے گی,انٹرن شپ کیلئے قانون، پبلک فنانشل مینجمنٹ، معاشیات، فنانس، پبلک پالیسی اور آئی ٹی کے شعبہ سے طلباء کا انتخاب کیا جائے گا۔

طلباء کو کسٹمز کے ذیلی اداروں میں 10سے 12 ہفتوں کیلئے انٹرن شپ کروائی جائے گی، کسٹمز انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء کو 12ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا، پاکستان کسٹمز کے زیراہتمام ہائی سکول کے طلبا کیلئے خصوصی انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer