قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈاعظم سلیمان خان نے تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا حکم دیدیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈاعظم سلیمان خان نے یہ حکم تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو جاری کیا ہے، اور ہدایت کی ہے کہ قبضہ مافیا اورتجاوزات کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ذخیرہ اندوزوں اورگرانفروشوں کیخلاف بھی آپریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈی سیز سے رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
ٹریفک کے راستے میں حائل تجاوزات کا پہلے مرحلے میں خاتمہ کیا جائےاور اس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔