ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی 2018ء معطل

 ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی 2018ء معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی 2018ء معطل کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے بیرسٹر اسلم شیخ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایف بی آر نے آڈٹ پالیسی میں ٹیکس گزار کو طریقہ کار سے خفیہ رکھا، ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی خلاف قانون ہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی 2018ءکالعدم قرار دے۔

عدالت نے درخواستگزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی معطل کردی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایک ہفتے میں آڈٹ سے قبل ٹیکس گزار کو معلومات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer